بارش سے محفوظ رکھنے والی پلاسٹک کی اینٹیں تیار
واشنگٹن (نیٹ نیوز) بھٹے کی اینٹوں یا سیمنٹ بلاک کے مقابلے میں نرم پلاسٹک سے بنی اینٹیں نہ صرف تیز بارش جھیل سکتی ہیں بلکہ 6 ٹن کا دبائو برداشت کر کے بھی ٹوٹ پھوٹ کی شکار نہیں ہوتیں۔ یہ تعمیرات میں ایک انقلاب برپا کرسکتی ہیں۔ ٹیکنیکل یونیورسٹی ڈنمارک کی انجینئر کی بنائی ہوئی اینٹیں ہلکی پھلکی مگر بہت مضبوط ہیں۔