مسلم لیگ ن عیسیٰ خیل کے جنرل سیکرٹری کی ایس ڈی او واپڈا سے ملاقات
میانوالی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن عیسیٰ خیل کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد حیات نے ایس ڈی او واپڈا فیسکو عیسیٰ خیل سے وفد کی قیادت کرتے ہوئے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ عیسیٰ خیل میں خراب ٹرانسفارمر فوری طور پر تبدیل کئے جائیں۔ ٹرانسفارمروں اور لائنوں میں فالٹ اور خرابیاں دور کی جائیں۔ لوڈ شیڈنگ کم کی جائے۔ ایس ڈی او نے وفد کو یقین دلایا کہ شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔