آل پاکستان مسلم لیگ کا تحریک احتساب، قصاص میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد(این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ نے تحریک احتساب اور تحریک قصاص میں بھرپور شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں پارٹی کو یونین کونسل سطح تک منظم کیا جائیگا اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائیگی۔ گذشتہ روز یہاں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اے پی ایم ایل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے چیف کوارڈی نیٹر احمد رضا قصوری اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دبئی میں صدر پرویز مشرف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سی ای سی کے 132 ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترمیم سازی کے امور پر غور کیا گیا۔ صدر پرویز مشرف نے یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی ترمیم سازی بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ 2018ءکے انتخابات میں بھر پور شرکت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر پارٹی چلانا آسان نہیں ہے جب تک پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے اس وقت تک الیکشن جیتنے والے امیدوار پارٹی میں شامل نہیں ہونگے۔ اس حوالے سے صدر مشرف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔
اعلان