ایک تصویر ایک کہانی
لاہور ہوٹل چوک میں نارنگ منڈی کا عابد حسین عرصہ دراز سے مزدوروں کے اڈے پر عمارتی رنگ و روغن کیلئے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ روزانہ آتا ہے۔ ان دنوں موسم کی خرابی کی وجہ سے کام میں شدید مندہ ہے۔ ایک ہفتہ میں بمشکل سے کوئی تین دن کام ملتا ہے۔ باقی دن کام کا انتظار کرتے کرتے گزر جاتے ہیں گرمیوں میں اس کام کی بہت گنجائش ہوتی ہے۔ بہتر مزدوری بن جاتی ہے ان دنوں کام نہ ہونے کی بنا پر گزارہ بھی مشکل سے ہوتا ہے۔ اس کے چار بچے ہیں جو ابھی سکول نہیں جاتے اس کا کہنا ہے کہ ابھی سے ہی انکا خرچہ پورا نہیں ہوتا۔ آنے والے دور میں کیا بنے گا۔ پڑھا لکھا نہ ہونے کی وجہ سے سوائے مزدوری کے اور کوئی کام بھی نہیں کر سکتا ہے۔ ہم غریبوں کی زندگی خدا کے بھروسے پر ہے۔ (فوٹو گل نواز)