مادر وطن کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے قومی ہیرو ہیں : حاکم علی بھٹی
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے حاکم علی بھٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہیدوں کی قربانیاں مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام سانحہ کوئٹہ کا سوگ منا رہ ہیں مگر امن دشمن عناصر کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی طرح اس کے لوگ بھی ناقابل تسخیر ہیں۔ مادر وطن اور امن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے قومی ہیروز ہیں ان کو قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گرد عناصر پاکستان اور پاکستانیوں کے دشمن ہیں۔