سیکورٹی فورسز پر تنقید قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے : حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کے وفادار اور پاکستان کے غدار ہیں۔ کل بھوشن کو پھانسی دیکر شہدائے کوئٹہ کا بدلہ لیا جائے، قوم کیلئے سیکورٹی فورسز پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔ حکمرا ن را کا نام لینے سے ڈرتے ہیں، حساس ایجنسیوں پر الزامات گہری سازش کے تحت لگائے گئے ہیں۔ اچکزئی اور فضل الرحمن بھارت کی وکالت چھوڑ دیں۔ وزیر اعظم اپنے اتحادی اچکزئی کے بیان پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔