فیروزوالا : ریلوے پھاٹک امامیہ کالونی کی سڑک خستہ حال‘ ٹریفک گھنٹوں جام رہنے لگی
فیروزوالا (نامہ نگار) ریلوے پھاٹک امامیہ کالونی کے قریب سڑک کی خرابی کے باعث ٹریفک گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق محکمہ ریلوے کے افسران کی غفلت کی وجہ سے پھاٹک کے درمیانی حصہ میں سڑک پر ناقص میٹریل استعمال کرنے کی وجہ سے سڑک پر گہرے کھڈے پڑ گئے جس سے ٹریفک میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔