حکومتی سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج
لاہور(کامرس رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میوہسپتال ینگ ڈاکٹر ایسو ایشن پنجاب(ریفامرزشہر یار نیازی گروپ) نے گزشتہ روز حکومتی سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔ جسکی قیادت وائے ڈی اے رہنما شہریار خان نیازی اور ڈاکٹر ظفراللہ کررہے تھے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دفتر کا گھیراو کرتے ہوئے انہیں محصور کرلیا۔ وائے ڈی اے میو ہسپتال کو ڈاکٹرز کی حمایت نہ ہونے کے باعث وائیڈی اے میو ہسپتال کے رہنما کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کلاسز میں گئے اور طلباو طالبات کو احتجاج کیلئے باہر لیکر آئے۔