مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں سے شہری پریشان پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے : ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ مال روڈ پر آئے روز احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے لاہور کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کے علاوہ مال روڈ کا کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے بہت پریشان ہے۔ ناظم شوکت نے کہا ہے کہ مال روڈ پر دفعہ 144 کا اطلاق ہے جس پرعملدرآمد بھی کیا جائے۔