مکرمی! آج سے تیس چالیس سال پہلے کہا کرتے تھے کہ حکمرانو اگر تم نے کالا باغ ڈیم نہ بنایا تو تم کو بجلی اتنی بھی نہیں ملے جتنی کہ ان دنوں لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی اور پانی کے بغیر ہمارا یہ پیارا پاکستان ایتھوپیا بن جائے گا۔ انڈیا ہمارا ازلی دشمن نہیں چاہتا کہ ہمارا ملک ترقی کر سکے۔ خدا ہدایت دے ان لوگوں کو جو اتنے بڑے بڑے ملکی اور غیر ملکی انجینئرز کے سمجھانے کے باوجود بھی کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیتے۔ انڈیا معاہدوں کی پروا نہ کرتے ہوئے ڈیم پر ڈیم بنائے جا رہا ہے اور ہم کچھ بھی نہیں کر پا رہے۔ انڈیا جب چاہتا ہے ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر ہمارے لئے عذاب پیدا کر دیتا ہے اور جب چاہتا ہے سیلابی پانی ہمارے دریاؤں میں چھوڑ کر ہماری فصلیں تباہ کر دیتا ہے۔ ہمیں کالا باغ ڈیم بنا کر اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ (ملک غلام سرور P-37 غلہ منڈی تاندلیانوالہ)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024