مکرمی! بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناخ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا اور شہ رگ کی اہمیت آپ بخوبی جانتے ہیں اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کشمیر یا کشمیریوں کے بغیر پاکستان مکمل ہے تو وہ بہت بڑی غلط فہمی پر ہے کشمیریوں کی آخری امید پاکستان ہے جس طرح پچھلے ستر سالوں سے کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر کئی نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے معصوم بچوں کی جس طرح آنکھوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بھارتی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کے عوام کے دل تو کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں مگر یہ جذبہ ہمارے حکمرانوں اور سفیروں میں بھی ہونا چاہئے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔ اور کشمیریوں کو انکی امنگوں کے مطابق آزادی دلوائی جائے۔(عبدالوحید ربانی اوکاڑہ)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024