افغان مہاجرین کی واپسی کی زیادہ جلدی پرویز خٹک کو ہے: پرویز رشید
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی سب سے زیادہ جلدی پرویز خٹک کو ہے، عمران خان پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سے جواب طلب کریں، عمران خان سچ بولنا سیکھیں اور ایک موقف اپنائیں ۔جمعرات کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ افغان مہاجرین کی واپسی میں سب سے زیادہ جلدی پرویز خٹک کو ہے ، عمران خان اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سے جواب طلب کریں ۔انکا کہنا تھاکہ عمران خان سچ بولنا سیکھیں اور ایک موقف اپنائیں۔