افغانستان میں ہیلی کاپٹر عملہ کی بازیابی کیلئے کوشاں ہیں، پیشرفت ہونے پر قوم کو آگاہ کرینگے: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں تباہ ہونے والے حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے عملہ کو بحفاظت بازیاب کرانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ جونہی اس ضمن میں کوئی ٹھوس پیشرفت ہوئی تو قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شام بعض ٹی وی چینلز نے یہ خبر نشر کی تھی کہ مذکورہ ہیلی کاپٹر کے عملہ کو بازیاب کر لیا گیا۔ اس خبر کی صحت کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے یہ وضاحت کی ہے۔