لاہور: متعدد وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی، کھڈیاں: مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک
لاہور + فیروزوالا + قصور (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے۔ لوئر مال کے علاقے ملک پارک میں ڈاکوئوں نے شاہد سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹنے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو حبیب اللہ روڑ پر میں جیولری کے سیلز مین محمد علی سے اسلحہ کے زور پر 20لا کھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی، سول لائن کے علاقہ میسن روڈ کے قریب عدیل اور اسکی ہمشیرہ کو روک کر 2 لاکھ روپے ما لیت کے زیورات اور نقدی، شاہدرہ میں مبین کی بوتلوں کی ایجنسی میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5 لا کھ روپے، لوئر مال میں بلال اور اس کے دوست سے اڑھائی لاکھ روپے اور دو موبائل فون، مصری شاہ میں قاسم کی دوکان میں گھس کر ڈیڑھ لا کھ روپے،گلبرگ میں منیب سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،کوٹ لکھپت میں فقیر محمد کی دوکان میںگھس کر ایک لاکھ روپے، لٹن روڈ کے علاقہ قرطبہ چوک میں انتظار حسین سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے مغلپورہ میں عمران کے گھر کے تالے توڑ کر 9 لاکھ روپے مالیت جبکہ گلشن راوی میں الیاس سلیم کے گھرسے 8لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کر لیاہے۔چوروں نے گلبرگ سے نوازش، ماڈل ٹاؤن سے غفور، کی کاریں جبکہ نشتر کالونی میںسے لیاقت، فیصل ٹائون سے جا وید، شادمان سے عمار اور جہانگیر، سمن آباد سے تنویر، نواب ٹائون سے راشد،جوہر ٹائون سے رحیم، شمالی چھائونی سے عبدالباسط، لیاقت آباد سے عامر کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ ادھر بدوپلی کے قریب موٹرسائیکلوں کے شوروم پرمالک طاہر علی بھٹی کو موٹرسائیکلوں پر سوار چارڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر اسے اور دکان پرموجود گاہکوں کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ 40 ہزارروپے کی رقم اور گاہکوں سے ہزاروں روپے کی رقم بھی لوٹ لی۔ ڈاکوئوں نے کار سوارفیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی اوردیگر سامان چھین کر لے گئے۔ مریدکے میں ڈاکوئوں نے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ دریں اثنا رابری، چوری اور اسلحہ ناجائز کی 21 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ خطرناک ڈاکو طارق عرف طارقی بھسین تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھولن روڈ کے قریب مبنیہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھانہ کھڈیاں پولیس نے فرار ہونے والے 3 ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔