خفیہ ایٹمی مواد کیس: مبینہ سمگلنگ گروپ کے سوئس رکن کا ہرجانے کا دعویٰ مسترد
زیورچ (رائٹرز) سوئٹزر لینڈ میں خفیہ ایٹمی مواد کیس میں ایک سوئس شہری کا ایک بلین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے حکام نے 10 برس قبل تحقیقات کے دوران مدعی کے کمپیوٹرز تباہ کر دئیے تھے جس کے بعد متاثرہ شہری ہرجانے کے لئے عدالت پہنچ گیا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ ڈاکٹر قدیر کی طرف سے مبینہ طور پر ایٹمی مواد لیبیا سمگل کرنے کی معلومات متذکرہ مدعی کے کمپیوٹرز میں ہیں اور مدعی ڈاکٹر قدیر کے مبینہ سمگلنگ گروپ کا رکن ہے۔