کرین حادثہ: مکہ میں 2 پاکستانیوں سمیت 14 ملزموں کو صفائی کیلئے ایک ماہ کی مہلت
جدہ (نوائے وقت رپورٹ) حرم شریف میں کرین گرنے کے واقعہ کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق تحقیقاتی حکام نے نامزد ملزمان کو کرین حادثے میں قصوروار پایا ملزمان کی غفلت سے 110 زائرین شہید اور آٹھ معذور ہو گئے۔ 210 افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان میں 5 سعودی دو پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ عدالت نے 14 ملزمان کو اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔