لاہور 2 بچے لاپتہ، ایک واپس آ گیا: ظفر وال میں کمسن کی نعش تالاب سے برآمد
لاہور + ظفر وال (نامہ نگار+ نمائندگان+ ایجنسیاں) لاہور کے مختلف علاقوں میں دو بچے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے جبکہ ظفر وال میں 2 روز سے لاپتہ بچے کی نعش تالاب میں برآمد ہو گئی ہے۔ بتایا جات ہے کہ باغبانپورہ میں مدرسے کے 11 سالہ طالب علم زین کو نامعلوم افراد نے غواء کر لیا مغوی کے ماموں ریاض کا کہنا ہے کہ اس کا بھانجا چیچہ وطنی سے لاہور آیا تھا اور باغبانپورہ میں واقع مدرسے سے جامعہ نظامیہ میں زیر تعلیم تھا اور رائیونڈ سٹی میں سے کاشف کا بھائی رضوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ علاوہ ازیں ساندہ کے علاقہ سے مبینہ طور پر اغواء ہونے والا 12 سالہ لڑکا گھر پہنچ گیا ہے پریم نگر سے 12 سالہ لڑکا عون خرم دو روز قبل اغواء ہو گیا تھا بچے کے مطابق وہ صبح سات بجے سکول جا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار اسے کپڑا سونگھا کر زبردستی ساتھ لے گئے۔ فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے گیارہ سالہ بچے کو اغواء کر لیا ادھر ڈیرہ غازی خان میں جمال سرور کے رہائشی ایف اے کے طالب علم 17 سالہ جڑواں بھائی محمد عمر اور محمد عمیر گھر سے اپنے موٹرسائیکل پر اکیڈیمی کیلئے روانہ ہوئے رات 9 بجے گھر نہ پہنچنے پر والدین نے اکیڈیمی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں طالب علم غیر حضر تھے کسووال سے نامہ نگار کے مطابق 4 سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ادھر فیصل آباد کی بکرمنڈی کے علاقے سے 2 بچے مل گئے شور کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق نوحی علاقہ موضع گھمن ماڑی میں اغواء کی کوشش میں ناکامی پر دو نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے ایک 16 سالہ لڑکے شفقت عباس کو فائر مار کر زخمی کر دیا فیصل آباد نمائندہ خصوصی کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ میں خاتون کی اغواء کرنے کی کوشش میں ناکامی پر چھری کے وار کرکے اسے شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔ آن لائن کے مطابق پشاور سے افغانستان اغواء کئے جانے والے بچے بازایب کرا لئے گئے ان بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کیتھیں کامیاب مذاکرات کے بعد افغان حکومت نے ملزم اور مغویوں کو طورخمم بارڈر پر خیبر پی کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ گکھڑمنڈی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گائوں نت کلاں میں اہل دیہہ نے سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں اغواء کاروں کے شبہ میں نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے زیر استعمال پرائیویٹ کار بھی تباہ کر دی اور پولیس تھانہ گکھڑمنڈی کو اطلاع دی کہ بچوں کو اغواء کرنے والا گروہ آیا ہوا جب تھانہ گکھڑ سے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں معلوم ہوا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے سادہ کپڑوں والے پولیس اہلکار ہیں۔ کراچی سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے دو مغوی بچوں کو بازیاب کرا لیا پولیس نے رن پٹھانی ریلوے سٹیشن پر چھاپہ مار کر 12 سالہ لڑکے کو بازیاب کرا لیا اغواء کار کو گرفتار کر لیا گیا۔