طاہر القادری کو بیان دیتے ہوئے قومی مفادات کو مدنظر رکھنا چاہئے: زعیم قادری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو بیان دیتے ہوئے قومی مفادات کو مدنظر رکھنا چاہئے، ذاتی دشمنی کو وطن دشمنی میں تبدیل کرنا دانش مندی نہیں، مولانا ہوش کے ناخن لیں۔ ماڈل ٹاؤن واقعہ کی آڑ میں مولانا عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم پر کاربند ہے۔