مزید 9 ون ویلر گرفتار، 35 کو جیل بھیج دیا، کمسن ملزم زاروقطار روتے رہے
لاہور( نامہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے)ٹرائل کورٹ نے 35 ون ویلروں کو جیل بھیج دیا ہے۔تین دنوں میں 100 سے زائد ون ویلرز کو جیل بھیجا جا چکا ہے۔جیل بھجوانے کا عدالتی حکم سنتے ہی کمسن ملزمان زارو قطار رونا شروع ہو گئے۔گذشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار 35 ون ویلروں کومقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل عدالت نے ون ویلروں کیخلاف سمری ٹرائل کے بعد تمام ملزم ون ویلروں کوایک ہفتے کے لیے جیل بھیجوا دیا ہے۔ دریں اثناء لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ روز 9 ون ویلرز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ون ویلرز کے خلاف شہر کریک ڈائون جاری ہے اور میں اس کریک ڈائون کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ والدین بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں ۔