ریسکیو گاڑی پر تار گرنے سے جاں بحق اہلکار سپرد خاک، تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل
لاہور (کامرس رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) اقبال ٹائون میں دوران ڈیوٹی گاڑی پر بجلی کا گرنے سے جاں بحق ہونے والے ریسکیو اہلکار مدثر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا واقعہ میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ دریں اثناء لاہور لیسکو کے چیف ایگزیکٹو چوہدری انور نے گذشتہ روز ریسکیو 1122 کی گاڑی کولیسکوکی برقی تاروں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقع کی تحقیقات کے لیے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ چیف ایگزیکٹولیسکونے ریسکیو 1122 کی گاڑی کولیسکوکی تاروں کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کیلئے چیف انجینئرنارتھ،چیف انجینئر O&M اور ڈپٹی ڈائریکٹرسیفٹی پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔