پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکول کے طلباء اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور() اسلامیہ پبلک ہائی سکول‘ باگڑیاں‘ کے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے اے ایم ایس ہائی سکول‘ فتح پور آباد‘ نیک سٹاپ‘ بلیو سکائی ہائیر سیکنڈری سکول‘ الفیصل ٹائون کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 158 تھی۔