سی پی ایس پی کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ بحرین،تاریخی یادداشت پر دستخط 

Apr 12, 2025

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)صحت کی دیکھ بھال اور طبی تعلیم میں بحرین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)کے ایک اعلی سطحی وفد نے 8 اپریل 2025 کو بحرین کا دورہ کیا۔ یہ دورہ گلشن یونیورسٹی اور عرب ایس پی یو کے درمیان ایک تاریخی یادداشت پر دستخط کرنے پر اختتام پذیر ہوا۔ ایم او یو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ٹریننگ، مشترکہ تحقیق اور فیکلٹی اور طلبا کے تبادلے میں جامع تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ شراکت داری اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرتے ہوئے عالمی ترجیحات کے ساتھ بھی مطابقت رکھتی ہے۔ پاکستان فزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد نے بحرین کے صحت کے شعبے میں مواقع تلاش کرنے کے لیے اعلی سطحی ملاقاتیں کیں۔ وفد نے بحرین کی سپریم کونسل آف ہیلتھ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر شیخ محمد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں طبی تربیت، تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال کی پالیسی کی ترقی میں مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں