لاہور(نامہ نگار) موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔گجرپورہ کے علاقے کرول گھاٹی انڈرپاس کے قریب سعدیہ نامی خاتون رکشے میں سوار ہو کر جا رہی تھی کہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آکر خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ حملہ آور وہاں سے فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور فرار ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتارکر لیا جائیگا۔
موٹر سائیکل سوار 2افراد کی فائرنگ ‘رکشہ سوار خاتون قتل
Apr 12, 2025