شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرسینئر لائر رانا زاہد محمود خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فوری مسلم ممالک کا اجلاس طلب کیا جائے اگر اقوام متحدہ اور با اثر ممالک نے اپنی مفادات کے تابع پالیسوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے دوہرا معیار ترک نہ کیا تو عالمی امن ریزہ ریزہ ہونے میں دیر نہیں لگے گی اور گلوبل ویلج کیلئے بامقصد پیش رفت قصہ پارینہ بن جائے گی۔پاکستان کے غیور عوام مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
پاکستانی عوام کشمیریوں ‘ فلسطینیوں کیساتھ ہیں:رانا زاہد محمود
Apr 12, 2025