ای خدمت سنٹر عوامی خدمت کا منصوبہ ‘ کمشنر‘ نادرا کاؤنٹر کا افتتاح
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نگ ای خدمت سنٹر میں نادرا کاؤنٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ای خدمت سنٹر عوامی خدمت کا منصوبہ ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے 134 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی گئی ہیں۔ ای خدمت سنٹر میں نادرا کاؤنٹر کے قیام سے شہریوں کو اب یہ سہولت بھی میسر ہوگی۔ ایس پی ایم ساؤتھ فیصل ممتاز نے بتایا کہ سنٹر میں اے ٹی ایم، کیش وصولی بارے بھی لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔عوامی سہولت کے پیش نظر ویڈا بس سروس کے روٹ کو سنٹر تک بڑھانے بارے بھی انتظامیہ کو خط لکھا جارہا ہے۔کمشنر کو انچارج ای خدمت سنٹر عبد الرؤف نے تفصیلی بریفنگ دی۔ نادرا حکام اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔