حکومت نے ائیروائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔حامد راشد آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر جنرل ائیر فورس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطاطق ائیرمارشل حامد راشد رندھاوا نے پی اے ایف کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا ۔ اپنے کیرئیرکے دوران حامد راشد نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حامد راشد نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف اور چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں ۔حامد راشد ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان اوروزارتِ دفاع میں بطورایڈیشنل سیکریٹری بھی تعینات رہے ۔ حامد راشد آجکل ائیر ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر جنرل ائیر فورس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حامد راشد کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرتمغہ امتیاز(ملٹری)، ستارہ امتیاز(ملٹری)اورہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38