ہالی ووڈ سپر اسٹار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک)کو امریکیوں کی بڑی تعداد ملک کا صدر بنانا چاہتی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ریسرچ کمپنی نے پول کرایا جس میں ڈوین جانسن کی حمایت میں 46 فیصد لوگوں نے مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔ 29 فیصد بالغ امریکی لوگوں نے دی راک کے مکمل طور پر صدر بننے کی حمایت کی جبکہ 17 فیصد نے کہا کہ وہ انکی مہم کی بھرپور حمایت کریں گے۔ڈوین جانسن نے ریسرچ کمپنی کے پول کا نتیجہ بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے ملک کے بانیوں نے کبھی سوچا بھی ہوگا کہ پک اپ ٹرک چلانے والا 6فٹ4 انچ قد کا گنجا شخص جس کے جسم پر ٹیٹو بنے ہوں وہ ہمارے کلب کو جوائن کرے گا۔ہالی ووڈ کے سپر اسٹار نے مزید لکھا کہ اگر کبھی ایسا ہوا تو آپ لوگوں کی خدمت کرنا میں اپنی عزت تصور کروں گا۔ڈوین جانسن کے اس پیغام کو ان کے اکاونٹ پر 5.5 ملین سے زائد بار پسند کیا گیا اور ہزاروں لوگوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ متعدد افراد نے ابھی سے ہی کمنٹ سیکشن میں دی راک کو ووٹ دینے کا وعدہ بھی کرلیا۔
View this post on Instagram