فلم اسٹار و پروڈیوسر میرا کی انسٹاگرام پر پوسٹس سامنے آئی ہیں۔فلم اسٹار میرا نے ایک قول شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ آپ کتنے ہی پڑھے لکھے، امیر، باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن آپ دوسروں سے کیسا سلوک کرتے ہیں آپ کے بارے میں سب بیان کردیتا ہے۔اداکارہ نے فلم اسٹار ہمایوں سعید اور دیگر کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ نیا بہت جلد آرہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ میرا کو لندن میں پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے، میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی۔
View this post on Instagram