جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کیلئے بہت قربانیاں دیں، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اےٹی ایف کو سیاسی فورم بننے سے بچانے کیلئے جرمنی کے شکرگزار ہیں۔ برلن میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران جرمن وزیرخارجہ ہیکو ماس نے کہا کہ ہمسایہ ہونے کے ناطے افغان امن کیلئے پاکستان کی بہت اہمیت ہے،افغانستان میں تشددکے خاتمے اورامن کیلئے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران سیاسی اوراقتصادی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا، افغان امن سے متعلق مستقبل میں ہونیوالی کانفرنس پربھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کو 70سال ہو گئے ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتا ہے جبکہ یورپی یونین میں جی ایس پی پلس درجہ حاصل کرنے کےلئے جرمنی کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ایف اے پی ایف کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال نہ کرنے میں جرمنی کی کوششوں کے متمنی ہیں، جرمنی کمپنیاں مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی جرمنی کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور افغان مسئلے پر جرمنی اور پاکستان کا موقف یکساں ہے، جرمنی نے افغانستان میں قیام امن کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا ویکسین کےلئے ترقی یافتہ ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ہندوستان سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 35جرمن کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جرمنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024