اردن میں تیسری بار کورونا ہونے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری بار کورونا ہونے پر طلاق دے دی۔شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی اپنی لاپرواہی کے باعث بار بار کورونا میں مبتلا ہو رہی ہے اور شادی کے 15سال بعد بیوی کو سزا کے طور پر طلاق کا یہ فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میری بیوی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بھی بار بار اپنی دوستوں کے ہمراہ بازار کا رخ کرتی ہیں۔ انہوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس کے باعث مجھے یہ سخت قدم اٹھانا پڑا۔شوہر کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کریں گے کیونکہ وہ لاپروا بیوی کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھونا نہیں چاہتے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024