کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معمول کے تمام کیسز موخر کرنے کے فیصلے میں 16 مئی تک توسیع کردی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایت پر رجسٹرارآفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 مئی تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے کیسز پر سماعت نہیں ہو گی،16 مئی تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی، ضمانت، حکم امتناع، اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی،اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس اطہر کی منظوری سے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔واضع رہے کہ اس سے قبل یہ پابندی 11 اپریل تک کیلئے لگائی گئی تھی جس میں اب توسیع کردی گئی ہے
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024