ڈی جی پی ایچ اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کو معطل کرکے کارروائی کی سفارش کردی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے پنجاب لیبر کو ر ٹ نمبر7گوجرانوالہ میں لیبر جج کے روبرو جھوٹا بیان دینے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جہانذیب ارشاد چٹھہ کو معطل کرکے محکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لانے کے لئے سیکرٹری ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکومت پنجاب کو سفارش کردی حکومت پنجاب کو ارسال کئے گئے سرکاری مراسلے کے مطابق محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر گوجرانوالہ کے ایک ملازم نے لیبر کورٹ میں پرومشن کے لئے کیس دائر کیا تھا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈیشنل چارج ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے گوجرانوالہ جہانذیب ارشاد چٹھہ نے لیبر جج کے روبرو پیش ہوکر بیان دیا کہ ابھی پی ایچ اے میں ڈی جی تعینات نہ ہوا ہے جب تعینات ہوگا تو سائل کو پرموشن دے دی جائے گی چنانچہ بیان کی روشنی میں لیبر کورٹ نے سائل کے حق میں فیصلہ دے دیا تاہم جب عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کروانے کے لئے سائل نے دوبارہ عدالت میں کیس دائر کیا تو ڈی جی نے پیش ہوکر کہا کہ متذکرہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جہانذیب ارشاد چٹھہ نے اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عدالت میں غلط بیان دیا ہے جس کا اسے کوئی اختیار نہ تھا ۔