پاکستان ملٹری اکیڈمی کی 143ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دنیا کومقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کی طرف سے کی جانے والی انسان حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھی اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شوپیاں میں محاصرے کے دوران مسجد کی بے حرمتی اور ماورائے عدالت قتل بھارتی دہشت گردی کا مظہر ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس واقعہ میں بھارتی فوج نے مسجد پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے تحت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا یہ پہلا واقعہ نہیں ۔ بھارت کشمیری حریت پسندوں کی آواز کو دبا نے کے لیے مسلسل ظلم و ستم کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی سفاکیت کے اظہار کے لیے لگایا جانے والا لاک ڈاؤن آج 615ویں روز بھی جاری ہے۔ بھارت کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ان مظالم کے حوالے سے دنیا کو بیدار ہونا ہوگا اور عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوا کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلواناچاہیے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38