عوام مہنگائی،بدامنی،لاقانونیت سے پریشان ہیں:ذیشان پرویز
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدر شیخ عظیم جاوید اور سینئر تاجر رہنما ملک ندیم یوسف ڈالو نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی ، لاقانونیت سے پریشان ہیں ، تین سال میں حکمرانوں نے ملک و قوم کو تین دھائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی محمد یعقوب بگا شیخ، میاں رفاقت علی، میاں انیس علی،حاجی اکبر علی چوہان، حاجی محمد اکرم سرہندی، رانا سمیع الیاس، مشتاق مہدی، رانا مہران فیاض، حاجی میاں عبدالرشید ،میاں تنویر احمد، ملک حمزہ ندیم و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ تبدیلی سرکارپونے تین سال کے بعد بھی ملک کے اندر بڑی تو دور کی بات ایک چھوٹی سی مثبت تبدیلی بھی نہیں لاسکی۔