سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اس وقت لندن اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، سرفراز نواز نے اپنے پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرفراز نواز کو ریورس سوئنگ کا موجد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے55ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 177وکٹیں حاصل کیں جبکہ 45ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی قومی ٹیم کا حصہ رہے اور 63کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انہوں نے 1979میں آسٹریلیا کیخلاف میلبورن میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف 86رنز کی عمدہ اننگز کھیلی بلکہ زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 33گیندوں پر ایک سکور دے کر 7کھلاڑیوں کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا،سرفراز نواز کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ہارا ہوا میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38