وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف اور زرداری پر کیسز دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف خود بنائے ، انصاف پر کوئی بات نہیں کر سکتا، بعض فیصلوں پر اخباروں میں تنقیدی نوٹ پڑھے ہیں۔ انہوں نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اعتزاز احسن نے بھی فیصلوں پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک تمام کیسز نواز شریف اور آصف زرداری کے بنائے ہیں، مودی کو الیکشن میں اس کی سوچ کے مطابق ووٹ نہیں ملے تو وہ پاکستان میں حالات خراب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اپنے پالے ہوئے لوگوں کی مدد سے حالات خراب کر سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر کے پیغام دیا ہے کہ ہمیں صرف کشمیر چاہئے اور کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری پر کیسز دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف خود بنائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف پر انگلی اٹھانا غیرمناسب ہے, بعض فیصلوں پر اخباروں میں تنقیدی نوٹ پڑھے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38