کراچی(آئی این پی ) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کے چیئرمین مرزا سلیم بیگ نے کہاہے کہ پاکستان میں بغیر لائسنس کے بھارت سمیت کسی بھی غیرملکی چینلز کوچلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،بھارتی چینلز کے خلاف مہم میں پیمرا نے 15ہزار سے زائدآلات ضبط کیے ہیں،بھارتی نشریات کے خلاف لاہور سے شروع ہونے والی مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ کراچی پہنچ گئی ہے۔کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تحت بھارتی چینلز نشر کرنے والے ڈی ٹی ایچ آلات نذرآتش کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے کہاکہ بھارتی چینلز کے خلاف جب سے مہم شروع ہوئی ہے پیمرا نے 15ہزار سے زائدآلات ضبط کیے ہیں، نومبر 2019 تک مقامی ڈی ٹی ایس متعارف کرادیا جائے گا اور پاکستانی ڈی ٹی ایچ سے مقامی تاجروں کو نہ صرف فائدہ پہنچے گا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوںگے۔پیمرا نے مقامی ڈی ٹی ایچ کا ایک علیحدہ شعبہ قائم کردیاہے جو صارفین اور تاجروں کو سہولت فراہم کرے گا،بھارتی نشریات کے خلاف لاہور سے شروع ہونے والی مہم انتہائی کامیابی کے ساتھ کراچی پہنچ گئی ہے۔سلیم بیگ نے بتایا کہ گھروں میں نصب آلات کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے البتہ بھارتی ڈی ٹی ایچ آلات فروخت کرنے والوں کے خلاف پیمرا ایکٹ کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.قبل ازیں کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہاکہ پیمرا پاکستان بھر میں بھارتی چینلز نہ دکھانے کے لیے سخت اقدامات بروئے کار لائے الیکٹرانکس ڈیلرزبھارتی ثقافت کامکمل بائیکاٹ کرنے مہم میں مکمل تعاون کریں گے، پیمرا مقامی ڈی ٹی ایچ کی ایسی پالیسی بنائے کہ چھوٹے تاجروں کے لیے کاروباری مواقع پیدا ہوں۔کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھارتی چینلز کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ریگل چوک پربھارتی چینلز نشرکرنے والے آلات نذرآتش کیے،علاوہ ازیںچیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ایگزیکٹو ممبر اشفاق جمانی کے عمران گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور انھیں پیمرا کی 2015 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ملاقات کے دوران میڈیا سے متعلق دیگر معاملات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوئی گورنر سندھ نے پیمرا کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پیمرا امن و یکجہتی کے حوالے پاکستان کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024