لاہور میں مانگامنڈی کے قریب منی بس الٹنے سے 12 مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مانگامنڈی بائی پاس پر تیز رفتاری کی وجہ سے سواریوں سے بھر ی منی بس الٹ گئی،حادثے کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے2کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منی بس لاہور سے پھولنگر کی طرف عازم سفر تھی کہ تھانہ مانگامنڈی کی حدود میں تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور منی بس الٹ گئی۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024