صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے گلوکارہ ثمینہ سندھو کے قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سہیل انور سیال نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر کے بیان کے مطابق مقدمہ درج ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں گی۔واضح رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور صوبائی وزیر داخلہ کو ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38