بلوچستان اکنامک فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں باسٹھ ارب ڈالر کی بات پرانی ہوچکی، اگلے پانچ سے سات سال کے دوران ایک کھرب ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ای کامرس کے تحت تین روزہ بارہویں فوڈ ٹیکنالوجی کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار شوکت پوپلزئی نے کہا کہ نمائشیں معیشت کو پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، مقامی مشینری کو دیکھ کر فخر ہوتا ہے جس کی بیرون ممالک مانگ میں اضافہ ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مسائل سے قطعہ نظر صنعتوں ، تجارت اور انفرا اسٹرکچر پر توجہ دے. بلوچستان اکنامک فورم کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک کھٹک رہا ہے، گوادر اسمارٹ سٹی ایک شاہکار ہوگا۔ سردار شوکت پوپلزئی نے کہا کہ اب بات باسٹھ ارب ڈالر کی نہیں ، ملک میں عوام کی امیدوں سے بڑھ کر سرمایہ کاری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سے سات سال میں ایک کھرب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ سی پیک منصوبے سے بلوچستان کے عامو کی حالت زار تبدیل ہوگی، بیلٹ اینڈ روڈ سے پاکستان معاشی وسعتوں پر پہنچے گا۔ سردار شوکت پوپلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،عوام سی پیک کے بارے میں منفی پروپیگنڈے پر دھیان نہ دیں۔ ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے بتایا کہ تین روزہ بارہویں فوڈ ٹیکنالوجی نمائش میں 75 ملین ڈالر کے معاہدے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹالز پر مقامی تیار کردہ مشینریز فروخت ہوئیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024