کراچی میں جولائی سے مارچ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران ایک لاکھ 92 ہزار گاڑیاں بھی فروخت ہوئیں ۔ پاکستان آٹو موٹرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما ) کا کہنا ہے کہ صرف گاڑیوں کی فروخت ہی 22 فیصد نہیں بڑھی بلکہ جولائی سے مارچ کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں 49 ہزار سے زائد ٹریکٹرز فروخت ہوئے ۔ اس عرصہ کے دوران سب سے زیادہ اضافہ بسوں اور ٹرکوں کیفروخت میں ہوا جو 40 فیصد تک تھا ۔ موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں اضافہ 27 فیصد رہا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024