زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے 6ملزمان کو گرفتار

Apr 12, 2018 | 17:33

ویب ڈیسک

زیا دتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں نو عمر لڑکوں سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے والے لک موڑ کے رہائشی ظہیر ، عامر ، جہانگیر ، تنویر ، رحمت خان سمیت 6ملزمان کو تھانہ جھال چکیاں پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔بااثر ملزمان کے ڈر سے متاثرہ لڑکوں کے اہل خانہ سامنے آنے کو تیارنہیں ہیں، واقعہ کے مدعی نے تحفظ دینے کی اپیل کی ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 13نوعمر لڑکوں سے زیادتی کی ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔بعض متاثرہ لڑکوں کے اہل خانہ نے پولیس کو بیانات قلمبند کرا دیئے ہیں جبکہ کیس کے مدعی کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان کے ڈر سے اہل خانہ کھل کر سامنے نہیں آ رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں