پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ریکارڈ تجارتی خسارے کے باوجودحکومت کی کوششوں سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے زریعے بڑی مقدار میں سرمایہ واپس وطن لایا جا رہا ہے تاکہ ملک اغیار کا محتاج نہ رہے اور معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے۔اس نازک موقع پر کاروباری برادری کو ہراساں کرنا ملکی مفاد کے خلاف ہے کیونکہ اس سے اقتصادی ترقی کی تمام تر کوششیں اکارت چلی جائیں گی۔ حکومت کسی کو بھی کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہ دے۔یہ بات انھوں نے ملک کی مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ جب تک کاروباری برادری کا اعتماد بحال نہیں ہو گا اس وقت تک نہ تو محاصل میں اضافہ ہو سکتا ہے نہ ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو سکتی ہے جسکی وجہ سے حکومت ملکی نظام چلانے کے لئے اندرون و بیرون ملک قرضے لیتی رہے گی۔اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ وزارت تجارت کے بعض افسران نے مختلف چیمبروں اور تجارتی تنظیموں کو بلاوجہ پریشان کرنا شروع کر دیا ہے اور انھیں روز چکر لگوائے جا رہے ہیں۔ کاروباری برادری سے مجرموں کا سا برتائو کیا جا رہا ہے جس سے وہ ہراساں ہو رہے ہیں۔ دور دراز کے شہروں کے رہنے والے کاروباری برادری کے رہنمائوں کومختلف حیلے بہانوں سے آئے روز اسلام آباد طلب کیا جاتا ہے اور ان سے ایسی ایف آئی اے کی طرز پر تفتیش کی جاتی ہے ۔انھوں نے وزیر تجارت سے اپیل کی کہااپنے محکمے سے حکومت کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کا نکالیں تاکہ کاروباری برادری میں بے چینی کا خاتمہ ہو اور معاملات بخوبی آگے بڑھ سکیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38