پاکستانی کرکٹرزبابر اعظم‘ حسن علی آئی سی سی کیپس ملنے پر مسرور
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور حسن علی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر خوشی سے مسرور ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے تربیتی کیمپ کے پہلے روز ساتھی کرکٹرز کی موجودگی میں کیپس دونوں کرکٹرز کے حوالے کیں۔حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بابر اعظم کے ساتھ کیپ پہنے ہوئے تصویر کیساتھ لکھا ’’ بابر اعظم کیساتھ آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر بہت خوشی اور فخر ہے، بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی پر مینجمنٹ اور شائقین کے شکر گزار ہیں۔