ایپکا سرکاری ملازمین کا ہر اول دستہ حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں : خالد جاوید سنگھیڑا
ملتان(سماجی رپورٹر) لاہور ماڈل ٹائون میں ایپکا کے مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ ، لاٹھی چارج اور بیہمانہ تشدد اورایپکا کے قائدین کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایپکا کے مرکزی جنرل سیکرٹری خالدجاوید سنگھیڑا نے لاہور ایپکا کے مظاہرہ میں گرفتاری کے بعد رہا ہو کر ملتان پہنچنے پر پبلک ہیلتھ انجیئرنگ میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ لاٹھیاں ، آنسو گیس ،تشدد ، گرفتاریاں قید و بند کی صعوبتیں ہماری منزل کو کھوٹا نہیں کر سکتیں ایپکا سرکاری ملازمین کا ہر اول دستہ ہے ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنا حق حاصل کرنے تک چین سے نہیں بٹھیں گے 18اپریل کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کا گھیرائو کریں گے جس میں پورے پاکستان سے لاکھوں کی تعداد میں کلرک اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومتی ایوانوں میں اپنی آواز پہچائیں گے جلسے سے قاسم بھٹہ اور حامد پیا ، مختیار احمد راٹھوڑ نے سعید مجاہد ، وسیم بلوچ ، عبدالرزاق بلوچ ، ندیم خان ، وحید رجوانہ نے بھی خطاب کیا ۔