ٹیکنیکل ملازمین کی مطالبات کے حق میں ہڑتال، دفاتر کی تالہ بندی
ملتان( سماجی رپورٹر) آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن پنجاب ڈسٹرکٹ ملتان کے زیراہتمام کے ٹیکنیکل ملازمین ٹریسر، ڈرافٹسمین، ہیڈ ڈرافٹسمین، فیروپرنٹرز نے مکمل ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں احتجاجی اجلاس منعقد کیا جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ہڑتالی ملازمین کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عدالت عالیہ کی ہدایت کے مطابق ٹیکنیکل ملازمین کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن کیاجائے۔ صدر رفیق حسین اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد تاثیر خان نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے دفتر میں عرضداشت پیش کی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عرضداشت سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوانے کے احکامات صادر کردئیے۔ ٹیکنیکل ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال مطالبات کے منظور ہونے تک جاری رہے گی۔