محکمہ ایجوکیشن میں کلرکوں کی ہڑتال‘ کام ٹھپ‘ اساتذہ خوار
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ایجوکیشن کے دفاتر میں عملے کی ہڑتال ، اساتذہ خوار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں کلرکوں کی ہڑتال دو روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے دفاتر کے کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں دو دنوںمیں کوئی کام نہیں ہوا دور دراز سے آنے والے اساتذہ کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ، عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دیگر افسر بھی سیٹ پر نہیں بیٹھتے ، جس کی وجہ سے این او سی اور رخصت لینے کیلئے آنے والے مرد اورخواتین اساتذہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔