صوبہ بھر کے سکولز کی رینکنگ جاری‘ خانیوال پانچ ملتان کا تیرواں نمبر
ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) ملتان کے اساتذہ کی ٹیم نے خانیوال کو سکول رینکنگ میں 5ویں نمبر لاکھڑا کیا ، پنجاب حکومت کا تعلیمی کارکردگی کے حامل ٹاپ 5 اضلاع کے کمشنر، ڈی سی اور سی ای او ایجوکیشن کو دو اضافی تنخواہ دینے کا اعلان تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ ٹیم نے صوبے بھرکے سکولوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پہلے نمبر ساہیوال ، دوسرے پر اوکاڑہ ، تیسرے پر بھکر ، چوتھے پر سرگودھا اور لیہ جبکہ پانچویں پر خانیوال ضلع آیا ہے جبکہ ملتان 13نمبر پر رہا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی محنت سے ملتان 28ویں سے 13نمبر پر آیا گیا ہے آئندہ کوارٹر میں یہ ٹاپ 5میں آجائے گا جبکہ خانیوال کی 5ویں پوزیشن ملتان کے اساتذہ کی وجہ سے ہے جو آج وہاں بطور ایجوکیشن آفیسر کام کررہے ہیں ان میں سی ای او اشفاق گجر ،ڈی ای او سکینڈری محمود نبی ،خالد محمود ، عا بد حسین، لیاقت حسین ، عابدہ نسرین کا تعلق ملتان سے ہے ،دوسری طرف پنجاب حکومت نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 5اضلاع کے افسروں کو دو بنیادی اضافی تنخواہیں دینے کااعلان کیا ہے جس میں کمشنر ، ڈی سی ، اور سی ای او کو اپنی تنخواہ کے ساتھ دو اضافی تنخواہیں دی جائیں گی ، دریں اثنا ملتان کے اساتذہ نے خانیوال کے تعلیمی افسروں کامبارک د ی ہے کہ ان کے دوستانہ ماحول کی وجہ سے اساتذہ اورعملے کی کارکردگی بہتر ہوئی اوررینکنگ میں وہ ٹاپ 5 میں شامل ہوگئے۔