کے ایم سی کے بعد واٹر بورڈ میں بھی کرپشن مافیا کے خلاف گھیرا تنگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی کے مختلف محکموں میں اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کرنے کے بعد تحقیقاتی اداروں بشمول نیب نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مافیا کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا۔ بدھ کو نیب کی ٹیم نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹوں پر چھاپہ مارا اور6 سرکاری ہائیڈرنٹوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ نیب کی ٹیم نے ڈیلی شیٹ کا بھی جائزہ لیا اور پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب واٹر بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ کوئی چھاپہ نہیں مارا۔ نیب کی ٹیم خیر سگالی کا اظہار کرنے آئی تھی یہ چھاپے شیر شاہ کالونی‘ نیپا ‘ سخی حسن‘ منگھوپیر‘ صفورا اور لانڈھی ہائیڈرنٹ پر مارے گئے۔