الیکشن کمشن نے آزاد سینیٹرز کی مسلم لیگ میں شمولیت سے متعلق شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمیشن نے آزاد سینیٹرز کو ن لیگ میں شمولیت کی اجازت دینے سے متعلق شہباز شریف کی استدعا مسترد کر دی اور معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔گزشتہ روز آزاد سینیٹرز کی ن لیگ میں شمولیت کے معاملے پر شہباز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا ہے اور قرار دیا کہ آزاد سینیٹرز کی پارٹی شمولیت کا معاملہ الیکشن کمیشن سے متعلقہ نہیں، آئین اور قانون میں آزاد سینیٹرز کی پارٹی شمولیت سے متعلق الیکشن کمیشن کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے آزاد سینیٹرز کو ن لیگ میں شمولیت کی اجازت دینے سے متعلق شہباز شریف کی استدعا مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا اور کہا کہ آزاد سینیٹرز کی پارٹی شمولیت کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ دیکھے۔
آزاد سینیٹرز کیس